اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے، الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اتوار کو ایک وضاحتی بیان میں روزنامہ جنگ میں شائع ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔