الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 193 راجن پور میں ممنوعہ سائز کے بینرز ہٹا دیئے

116
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):‏الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 193 راجن پور میں مختلف علاقوں سے ممنوعہ سائز کے بینرز کو ہٹا دیا۔ یہ بات ترجمان الیکشن کمیشن نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں بتائی۔ یاد رہے کہ مذکورہ حلقے میں 26 فروری کو پولنگ ہوگی۔