اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابی عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف تھا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہارنے والوں کے تحفظات معمول کا معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق …
الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابی عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف تھا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہارنے والوں کے تحفظات معمول کا معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تمام شکایات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین نے بھی ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دی۔ ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر بااختیار ہے اور اس کا کام بھی دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کو تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا اور آر ٹی ایس سسٹم میں کچھ تکنیکی غلطیوں کے باوجود 90 فیصد نتائج کا اعلان بروقت کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹوں کی وجوہات میں جاہل ووٹرز ہیں جنہوں نے بیلٹ پیپرز پر دوہری مہریں اور کراس مارک کے نشان لگائے۔








