جنگ کا ساتواں روز،7 ستمبر1965کوبھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی

جنگ کا ساتواں روز،7 ستمبر1965کوبھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):جنگ کے ساتویں روز،7 ستمبر1965کوبھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی، اس روز31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اورتباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد53 ہوگئی۔ بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور،سلیمانکی، فیروزپورپرحملہ ناکام رہا ہے اوربھارت کوہر محاذ پربھاری نقصان کا سامنا ہے،7 ستمبر کو31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اورتباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد53 ہوگئی،صدرایوب خان نے پاک فضائیہ کوشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا،صدر ایوب خان کا کہنا تھا کہ صرف استصواب رائے ہی کشمیرمیں امن لا سکتا ہے ،ترجمان کشمیرانقلابی کونسل نے بھارت کوخبردار کیا کہ کشمیری بھارتی عزائم کوخاک میں ملا دیں گے،پاک فوج کے کمانڈران چیف جنرل موسیٰ نے ریٹائرڈ فوجی افسران اورسپاہیوں کوڈیوٹی پرحاضرہونے کا حکم دیا،گورنرمشرقی پاکستان عبدالمنعم خان نے بھارت کودھمکی دی کہ مشرقی پاکستان میں جارحیت پربھارت کوبد ترین نتائج بھگتنا ہوں گے،پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل اے آرخان نے بحری افواج کے نام پیغام میں کہا کہ قوم کی توقعات پرپورااتریں ،پاکستان نیول شپس بابر،خیبر،بدر،جہانگیر،عالمگیر،شاہ جہاں اورٹیپوسلطان نے دشمن کواس کی حدود میں روکے رکھا،میجرجنرل اخترحسین کوکشمیرمیں جوڑیاں سیکٹرمیں شانداربہادری کا مظاہرہ کرنے پرہلالِ جرات سے نوازا گیا،صدرایوب خان نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کئے جائیں،پاکستان نے سکھ برادری کویقین دہانی کرائی کہ ان کے مقدس مقامات کی حرمت ہرصورت برقراررکھی جائے گی۔