اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام تین روزہ لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔الیکشن کمیشن کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد پاکستان الیکٹورل اکیڈمی فار ڈیموکریٹک پریکٹیسز،ریسرچ و منیجمنٹ نے آئندہ عام انتخابات کے لئے کیا تھا۔
لیڈ ٹرینرز چاروں صوبوں کے 2423 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دیں گے۔سپیشل سیکرٹری ظفر حسین نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔