ریاض۔8جنوری (اے پی پی):الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف عالمی کمپنی لوسیڈ‘ کو ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ لوسیڈ کمپنی کی ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شمولیت درحقیقت مملکت میں سٹریٹجک تبدیلی کے مثبت اثرات کا نمایاں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کو الیکٹرک گاڑیوں …
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی عالمی کمپنی لوسیڈ ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شامل

مزید خبریں
ریاض۔8جنوری (اے پی پی):الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف عالمی کمپنی لوسیڈ‘ کو ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ لوسیڈ کمپنی کی ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شمولیت درحقیقت مملکت میں سٹریٹجک تبدیلی کے مثبت اثرات کا نمایاں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کو الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے حوالے سے اہم مقام حاصل ہوا ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں جدید انفرسٹرکچر، مراعات کی پالیسی، پروفیشنل افرادی قوت کے علاوہ دیگر اہم عوامل شامل ہیں۔
کمپنی کو پروگرام میں شامل کئے جانے کے بعد تیار کی جانے والی مصنوعات پر ’’میڈ ان سعودیہ ‘‘لوگو استعمال کرنے کا اختیار ہوگا۔ دوسری جانب مشرق وسطی میں لوسیڈ کمپنی کے سی ای او فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہمیں ’’میڈ ان سعودیہ‘‘ پروگرام میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔ یہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہم’’ میڈ ان سعودیہ ‘‘ کا لوگو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں جو کوالٹی کی علامت ہو گا۔ ہم اپنے صارفین کو مثالی اور بہترین سروسز فراہم کریں گے۔







