اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):اماراتی جنرل سول ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق دورہ پر آئی اماراتی ٹیم نے اس موقع پر اتحاد ایئرویز کی پروازوں کے تحفظ کے لئے اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اماراتی ٹیم نے کارگو کمپلیکس میں سکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے اماراتی ٹیم کو سکیورٹی امور بارے بریف کیا۔ اماراتی ٹیم یو اے ای جانے والی پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر فراہم کی جانے والی ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اماراتی ٹیم ہوائی اڈے کی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ مکمل کرے گی ۔