اماراتی ہلال احمر کی جانب سےرفح میں ایک ہزار 679 فوڈ پیکٹس کی تقسیم

ابوظہبی ۔13دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں اماراتی ہلال احمر نے رفح میں ایک ہزار 679 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق رفح کےعلاقے التنور میں 500 ، النصر میں 500، خربہ العدس میں 500 اور فیلڈ ہسپتال زون میں 179 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ 25 شیلٹرز نصب کیے گئے جن …

ابوظہبی ۔13دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں اماراتی ہلال احمر نے رفح میں ایک ہزار 679 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق رفح کےعلاقے التنور میں 500 ، النصر میں 500، خربہ العدس میں 500 اور فیلڈ ہسپتال زون میں 179 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ 25 شیلٹرز نصب کیے گئے جن سے 150 متاثرین کو فائدہ ہوا ہے۔امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔امارات غزہ کے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہوئے ہے۔

فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔