25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںامارات ایئر کے خالص منافع میں 56 فیصد اضافہ

امارات ایئر کے خالص منافع میں 56 فیصد اضافہ

- Advertisement -

دوبئی ۔ 11 مئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ” امارات ایئر“ نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16 ءکے دوران اس کے خالص منافع میں 56 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مسافروں کی بڑھتی تعداد ہے۔ایئرلائن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران اس کی آمدنی پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 4 فیصد کم ہوکر 23.2 ارب ڈالر رہی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مسافروں کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث بعد از ٹیکس منافع 1.9 ارب ڈالر رہا جو پچھلے سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں