امارات کا دوسرا بحری جہاز تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کر بیروت روانہ

193
امارات کا دوسرا بحری جہاز تین ہزار ٹن امدادی سامان لے کر بیروت روانہ

دبئی ۔22دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے دوسرا بحری جہاز لبنان کےلیے روانہ کیا ہے جس پر تین ہزار ٹن امدادی سامان لدا ہے۔ وام کے مطابق بحری جہاز جبل علی پورٹ سے بیروت کےلیے روانہ کیا گیا جو امارات کی جانب سے اس سال اکتوبر میں لبنانی متاثرین کےلیے شروع کی جانے ولی مہم کا حصہ ہے۔

بحری جہاز پر خوراک، موسم سرما کے ملبوسات، خواتین اور بچوں کی اشیا سمیت ضروری امداد سامان لداہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈونر ایجنسیوں، انسانی ہمدردی کے اداروں سے امدادی سامان لے کر جانے والا یہ دوسرا بحری جہاز ہے جو رواں ماہ کے آخر تک بیروت پہنچے گا۔

یہ امداد لبنان میں جاری بحران کے دوران امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ اب تک 14 طیاروں کے ذریعے 610 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

واضح رہے امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔