امارات کے صدر اور امیر قطر کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی ۔3نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ وام کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کو روکنے اور مزید بحرانوں سے بچنے کےلیے …

دبئی ۔3نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وام کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کو روکنے اور مزید بحرانوں سے بچنے کےلیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے امارات اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔