پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن اتوار 30 اگست کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد جبری گمشدگیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور لا پتہ افراد سے اظہار یکجہتی ہے۔ رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’متاثرین پہلی ترجیح اور فوری کارروائی‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

عالمی دن کو منانے کا آغاز خفیہ طور پر لاپتہ افراد کے المیہ کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ۔ عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی اور مقامی تنظیمیں متاثرین کے لیے انصاف، لواحقین سے ہمدردی، اظہار یکجہتی اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہیں ۔ عاالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔