امارات کے صدر اور نریندر مودی کا ٹیلی فونک رابطہ

121
United Arab Emirates
United Arab Emirates

ریاض۔27اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شخ محمد بن زاید اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر کے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات اور انہیں دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کےلیے مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی صدر نے پہلگام واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور اسے معاشرے کی سلامتی، استحکام اور بین الااقوامی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کو سراہا اور امارات کی مسلسل ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔