امارت اسلامیہ افغانستان، بامیان میں 2001 میں تباہ کیئے گئےبدھا کے دو بڑے مجسموں کو محفوظ بنائے گا ،مولوی سیف الرحمن محمدی

کابل ۔5اکتوبر (اے پی پی):امارت اسلامیہ افغانستان بامیان میں بدھا کے دو بڑے مجسموں کو محفوظ بنائے گا جو مارچ 2001 میں تباہ ہو گئے تھے۔ افغانستان کی اریانا نیوز نے مطابق بامیان کے اطلاعات اور ثقافت ڈائریکٹورٹ کے سربراہ مولوی سیف الرحمن محمدی نے کہا کہ بامیان میں امارت اسلامیہ کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے وہ اپنے صوبے کی ان قیمتی اور تاریخی یادگاروں کو محفوظ رکھنے کی …

کابل ۔5اکتوبر (اے پی پی):امارت اسلامیہ افغانستان بامیان میں بدھا کے دو بڑے مجسموں کو محفوظ بنائے گا جو مارچ 2001 میں تباہ ہو گئے تھے۔ افغانستان کی اریانا نیوز نے مطابق بامیان کے اطلاعات اور ثقافت ڈائریکٹورٹ کے سربراہ مولوی سیف الرحمن محمدی نے کہا کہ بامیان میں امارت اسلامیہ کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے وہ اپنے صوبے کی ان قیمتی اور تاریخی یادگاروں کو محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا ایک خاص مقصد ملک کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے جس کے لئے بدھوں کے ان مجسموں کی حفاظت کی جائے گی۔ اریانا نیوز نے محمدی کے حوالے سے مزید بتایا کہ مقامی اور غیر ملکی سیاح بامیان کے تاریخی مقامات اور بدھوں کے مجسموں کا دورہ کر سکتے ہیں۔

بامیان کے بدھ چھٹی صدی کے دو یادگار مجسمے تھے، جن کو مقامی طور پر سالسل اور شماما کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کہ مجسمے بامیان میں ایک چٹان کے پہلو میں کھدے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سالسل ،مرد کی علامت اور شمامہ ،عورت کی علامت کے مجسموں کی بلندی بالترتیب 53 اور 35 میٹر ہے۔