امام عالی مقامؑ نے کربلا میں ظالم کی مخالفت میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا،چوہدری طارق سبحانی

سیالکوٹ۔ 26 جون (اے پی پی):چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام ؑنے کربلا میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی جانب سے …

سیالکوٹ۔ 26 جون (اے پی پی):چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام ؑنے کربلا میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ۔

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی جانب سے کربلا میں حق کی خاطر لازوال قربانی دی جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔چوہدری طارق سبحانی نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے، شہدائے کربلا کا لازوال پیغام آج بھی ہمارے ساتھ ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

مزید خبریں