ایبٹ آباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):میٹرک امتحانات کے سلسلے میں ابیٹ آباد کے امتحانی سنٹرز کے اطراف 200 میٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر دفعہ 144 کے تحت 25 مارچ تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی سنٹرزا یف جی بوائز پبلک سکول کینٹ ایبٹ آباد، آرمی برن ہال کالج فار بوائز مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد کینٹ، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، پی ایم اے کاکول ایبٹ آباد کینٹ، آرمی برن ہال کالج فار گرلز ایبٹ آباد کینٹ، ایف جی فضائیہ پبلک سکول پی اے ایف بیس کالا باغ کینٹ ایبٹ آباد ، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، ایف ایف سینٹر، مری چوک مانسہرہ روڈ ایبٹ آبادکے اطراف 200 میٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر دفعہ 144 کے تحت 25 مارچ تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573442