امت مسلمہ کے دلیر لیڈر عمران خان نے دنیا کے 57 اسلامی ممالک کے اتحاد اور چیلینجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

129

اسلام آباد ۔22مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ امت مسلمہ کے دلیر لیڈر عمران خان نے دنیا کے 57 اسلامی ممالک کے اتحاد اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں بتایا کہ دنیاکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو کسی بلاک میں تقسیم اور تنازعات میں الجھنے کی بجائے امن کے لئے اپنی طاقت ظاہرکرنی چاہیے۔