امریکا کے شہر سیاٹل میں فوڈ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
امریکا،سیاٹل فوڈ فیسٹول میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔27جولائی (اے پی پی):امریکا کے شہر سیاٹل میں فوڈ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق سیاٹل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شام کو سیاٹل سینٹر میں ’’بائٹ آف سیاٹل ‘‘ فوڈ فیسٹول کے دوران پیش آیاجس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں 2 سالہ بچہ، 23 سالہ نوجوان اور 3 خواتین شامل ہیں ۔4 زخمیوں کو ہاربر ویو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقے کو خالی کرا لیا گیا اور عوام کو سیاٹل سینٹر سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس نے تاحال کسی مشتبہ شخص کی شناخت یا فائرنگ کے ممکنہ محرک کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔








