واشنگٹن۔ 7 نومبر (اے پی پی) امریکا میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ری پبلیکز کے مقابلے میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس نے اب تک ہونے والی گنتی کے نتیجے کے مطابق 218 جبکہ ری پبلیکنز نے 193 نشستیں حاصل کیں۔ گنتی کا عمل ابھی جاری ہے تاہم ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل کرنے کے لئے 217 سے زائد نششتیں درکار تھیں لہذا اس حوالے سے ڈیموکریٹس کو انتخابات میں واضح برتری حاصل ہوگئی۔ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ضروری تھا کہ ڈیموکریٹس، ری پبلیکنز سے ان کی 23 نشستیں چھین لیں اور ڈیموکریٹس ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ ڈیموکریٹس، ری پبلکنز سے گورنرز کی 4 نشستیں چھینے میں بھی کامیاب رہے۔