امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اٹلی کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے یورو مخالف بیان اور 3 شمالی امریکی ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اتفاق رائے ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.3 فیصد بڑھ کر 1203.44 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد اضافے کے …

نیویارک ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اٹلی کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے یورو مخالف بیان اور 3 شمالی امریکی ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اتفاق رائے ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.3 فیصد بڑھ کر 1203.44 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1207.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.6 فیصد بڑھ کر 1206.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1209.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید خبریں