نیویارک ۔ 16 اپریل (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی میں کمی کے لیے جلد باہمی تجارتی معاہدے کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1287.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1291.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1287.34 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1290.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہو کر 1286.74 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1289.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔