امریکا، یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ ،مشتبہ شخص گرفتار

United States

واشنگٹن ۔5جولائی (اے پی پی):امریکی شہر شکاگو کے قریب ہائی لینڈپارک شہرمیں 4 جولائی کی یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہائی لینڈپارک شہرمیں 4 جولائی کی یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،پولیس نے واقعہ کے ایک گھنٹے بعد ایک 22 سالہ مشتبہ شخص رابرٹ ای کریمو تھری کو گرفتار کر لیا ہے جس کی سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہ وہ اور خاتون اول جِل بائیڈن اس وقعہ کے بعد صدمے میں ہیں جس نے یوم آزادی پر امریکی کمیونٹی کو ایک بار پھر غمزدہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی شہر شکاگو کے قریب ہائی لینڈپارک شہرمیں 4 جولائی کی یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ سے 6 افرادہلاک اور 24زخمی ہوگئے ہیں

،شکاگو کے میئرنے کہا کہ ہائی لینڈپارک میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہےجبکہ آزادی کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،حکام کےمطابق یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سپرسٹور کی چھت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے بچنے کیلئے پریڈ میں شریک افراد بھاگنا شروع کردیا۔