امریکاکے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور باہمی اعتماد کی بنیاد پرآگےبڑھایا جائے گا، چینی وزیر خارجہ

85

بیجنگ۔ 09 نومبر(اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی نے دارالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کی ہم منصب ماریس پین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین امریکا تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وانگ یائی نے کہا کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے جس میں چین مداخلت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کا احترام چین امریکا تعلقات کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی دو معیشتیں اور سلامتی کونسل کے مستقبل ارکان کی حیثیت سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون تنازعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔