امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بار میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا سابق فوجی نکلا

واشنگٹن۔09 نومبر(اے پی پی)امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کی بار میں فائرنگ کرنے والا سابق میرین آئن ڈیوڈ لانگ تھا۔ اس نے بدھ کو تھاو¿زنڈ اوکس نامی شہر میں ایک بار میں میوزک فیسٹول میں شریک لوگوں پر فائرنگ کرتے ہوئے 12افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔وینٹورا کاو¿نٹی کے شیرف جیف ڈین نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔اس کا نام ایان ڈیوڈ لانگ ہے اور وہ امریکی بحریہ کا سابق اہلکار تھا۔ وہ فائرنگ کے واقعے کے بعد بار کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ہے اور حکام کو ابھی تک اس کے اقدام کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ، تاہم پولیس کو یہ یقین ہے کہ اس نے خود کو گولی ماری ہے۔انھو ں نے کہا کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ملا ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ آئن ڈیوڈ نے 2008ءسے 2013ءتک بطور مشین گنر اورکارپورل خدمات سر انجام دیں اور وہ نومبر2010 ءسے جون 2011ئتک افغانستان میں بھی تعینات رہا۔