اقوام متحدہ ۔6ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا اور البانیہ نے 8 ستمبر کو یوکرین پرسلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذرائع نے کہا کہ رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدرات البانیہ کے پاس ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ البانیہ اور امریکا نے ایک میٹنگ شروع کی ہے جو روس کے نئے علاقوں میں ریفرنڈم کی سالگرہ کے لیے ہو گی ،یہ میٹنگ وفود کی سطح پر منعقد کی جائے گی، جس میں اعلی سطح کے وفود شرکت کریں گے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یوکرین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی 20 ستمبر کو ہوگا۔