امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 110 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ

126

ریاض ۔ 20 مئی (اے پی پی) سعودی عرب اور امریکا کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر 110 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے ، دونوں ملکوں کے سربراہوں اور حکام نے ریاض میں اس معاہدے اور اس سے متعلق ضمنی سمجھوتوں پر دستخط کردیے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اسلحے کے اس معاہدے سے امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں استحکام کے لیے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور اس سے امریکا کی دفاعی صنعت میں ہزاروں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔