امریکا اور میکسیکو کے درمیان سمجھوتہ

واشنگٹن ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکا میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگائے گا اور میکسیکو سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گا۔ٹرمپ نے گزشتہ رات گئے ٹویٹ کیا” مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا میکسیکو کے ساتھ ایک …

واشنگٹن ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکا میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگائے گا اور میکسیکو سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گا۔ٹرمپ نے گزشتہ رات گئے ٹویٹ کیا” مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا میکسیکو کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے۔میکسیکو کے خلاف پیر کو امریکا کی طرف سے لاگو کئے جانے والے ٹیکس کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا ہے جس کے بدلے میں میکسیکو نے ہماری جنوبی سرحد پر وسیع سطح پر ہونے والی دراندازی پر سخت قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے“۔ٹرمپ نے کہا” یہ میکسیکو سے اور امریکا میں ہونے والی مداخلت کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ معاہدہ کی تفصیلات جلد ہی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کی جائیں گی۔

Leave a Reply