امریکا اور یورپی یونین میں ڈیل، سرمایہ کاروں کی جانب سے خیرمقدم

لندن ۔ 27جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمشین کے سربراہ ڑاں کلود ینکر کی واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں تجارتی جنگ سے بچنے کی جو ڈیل طے پا گئی ا±س کا سرمایہ کاروں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں خطوں کے درمیان تجارتی قدغنیں ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم ایک طرف سیاست دانوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اس پر اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری طرف اقتصادی ماہرین کے مطابق اس ڈیل میں استعمال ہونے والی زبان مبہم ہے اور فریقین کے درمیان تجارتی اختلافات حقیقی معنوں میں ختم نہیں ہوئے۔ اس ملاقات کے بعد ٹرمپ اور ینکر نے کہا کہ فی الحال امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے خلاف نئی محصولات کا نفاذ نہیں کریں گے۔