امریکا بات چیت کے ممکنہ راستوں پر غور کر رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

امریکا اور شمالی کوریا ایک دوسرے سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکا بات چیت کے ممکنہ راستوں پر غور کر رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

بیجنگ ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا سے رابطے میں ہے تاہم پیانگ ینگ کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں جبکہ امریکا بات چیت کے ممکنہ راستوں پر غور کر رہا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور پیانگ ینگ میں رابطے کے ذرائع کو استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ شمالی کوریا بات چیتکےلئے تیار ہے یا نہیں۔