بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے حوالے سے چینی خطرےکے نظریے کی تشہیر بند کرے۔ اے ایف پی کے مطابق چین کا یہ بیان ایک حالیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کاآئندہ سال تائیوان پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے …
امریکا تائیوان کے حوالے سے چینی خطرےکے نظریے کی تشہیر بند کرے، چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے حوالے سے چینی خطرےکے نظریے کی تشہیر بند کرے۔ اے ایف پی کے مطابق چین کا یہ بیان ایک حالیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کاآئندہ سال تائیوان پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے تائیوان کے معاملے پر امریکا کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا۔
ترجمان نے امریکی رپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا کو تائیوان کے معاملے پر بولنے اور عمل کرنے میں احتیاط برتنا چاہیے۔ انہیں چین کے بارے میں اپنی سوچ درست کرنی چاہیے اور چینی خطرے کے نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرنا چاہیے۔








