امریکا تعصب سے بالاتر ہو کر چین کی ترقی اور عالمی کردار کو دیکھے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر مستحکم دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے تحت عالمی نظام پر عمل پیرا رہا ہے اور عالمی ادارے کے اصولوں اور منشور کا دفاع …

بیجنگ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر مستحکم دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے تحت عالمی نظام پر عمل پیرا رہا ہے اور عالمی ادارے کے اصولوں اور منشور کا دفاع کرتا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ترقی کے عمل میں چین نہ تو دوسرے ممالک کے مفادات کو قربان کرے گا اور نہ ہی اپنے جائز مفادات سے دستبردار ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ دیرپا ، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو دونوں ملکوں کے عوام اور ایشیائی بحرالکاہل خطے کے ممالک کے مفادات میں ہے۔ ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکا تعصب سے بالاتر ہو کر چین کی ترقی اور عالمی کردار کو دیکھے گا اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply