امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ہی کیوبا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے یا کوئی اور کارروائی کر سکتا ہے ۔رائٹرز کے مطابق ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ کیوبا بھی ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت جلد یا تو کوئی معاہدہ کر لیں گے یا ہمیں جو کرنا ہے وہ …
امریکا جلد کیوبا کے ساتھ معاہد ہ یا کوئی اور کارروائی کر سکتا ہے ، صدر ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ہی کیوبا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے یا کوئی اور کارروائی کر سکتا ہے ۔رائٹرز کے مطابق ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ کیوبا بھی ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت جلد یا تو کوئی معاہدہ کر لیں گے یا ہمیں جو کرنا ہے وہ کریں گے لیکن ہم کیوبا سے پہلے ایران کے معاملے سے نمٹنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں کی پابندیوں کے باعث طویل عرصے سے کشیدگی رہی ہے ۔
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کہا کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ملک کو اس وقت کئی دہائیوں کے بدتری معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان ہمارے درمیان موجود دوطرفہ اختلافات کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات دو دیرینہ حریفوں کو تصادم سے دور لے جائیں گے۔امریکی صدر نے حالیہ ہفتوں میں ایک سلسلہ وار بیانات میں کہا تھا کہ کیوبا تباہی کے دہانے پر ہے اور امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کیوبا کو دوستانہ قبضے کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن پھر کہا کہ یہ دوستانہ قبضہ نہیں ہو سکتا۔
نئے سرے سے رابطے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اہم اختلافات برقرار ہیں۔امریکی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ دباؤ میں کسی بھی قسم کی نرمی کا انحصار ہوانا سے سیاسی اور اقتصادی مراعات پر ہو گا، جب کہ کیوبا کے رہنما اصرار کرتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے کیوبا کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔








