35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا سیکشن 232 کی تحقیقات کی بنیاد پر اپنے ٹیرف اقدامات کو...

امریکا سیکشن 232 کی تحقیقات کی بنیاد پر اپنے ٹیرف اقدامات کو روک دے،چین

- Advertisement -

واشنگٹن۔15مئی (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ سیکشن 232 کی تحقیقات کی بنیاد پر جتنا جلدی ہو اپنے ٹیرف اقدامات کو روک دے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ آٹوموبائلز، سٹیل اور ایلومینیم پر عائد سیکشن 232 ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ دواسازی سے متعلق سیکشن 232 کی تحقیقات یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا ایک عام عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف دوسرے ممالک کے مفادات اور قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ امریکا کی مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچانے میں بھی ناکام رہتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سیکشن 232 ٹیرف کے اقدامات کو فوری طور پر ختم کرے اور برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کے تحفظات کو مناسب طریقے سے دور کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597351

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں