امریکا عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہے، چین

بیجنگ ۔ 22 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ امریکا عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس بیان کے جواب میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 2001 ءمیں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کیلیے امریکی حمایت ایک غلطی تھی اور عالمی تجارتی ادارے کی جانب سے چین کو بین الاقوامی مارکیٹ کے دائرے …

بیجنگ ۔ 22 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ امریکا عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس بیان کے جواب میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 2001 ءمیں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کیلیے امریکی حمایت ایک غلطی تھی اور عالمی تجارتی ادارے کی جانب سے چین کو بین الاقوامی مارکیٹ کے دائرے میں لانے کی ناکامی بھی امریکی غلطی کو ثابت کرتی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے قواعد و ضوابط کا احترام کرتا ہے۔