امریکا غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے ، جنگ بندی کے لیے مزید اقدامات کرے، انڈونیشیا

103

واشنگٹن۔14نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کو روکنے اور جنگ بندی کے لیے مزید اقدامات کریں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز امریکا کے دورے کے موقع پر وائٹ ہائوس میں اپنے مریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہی۔ جوکو ودودونے جوبائیڈن سے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں ،انسانیت کی خاطر جنگ بندی ناگزیر ہے۔