26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا قابل بھروسہ پارٹنر نہیں،کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

امریکا قابل بھروسہ پارٹنر نہیں،کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

- Advertisement -

ٹورانٹو۔29مارچ (اے پی پی):کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا ہے امریکا کے ساتھ پرانے دو طرفہ تعلقات ’ختم‘ ہو چکے ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کی دھمکیوں پر کینیڈا کے ردعمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کے بعدکینیڈین وزیراعظم نے اوٹاوا میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ’بنیادی طور پر مختلف تعلقات‘ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشتوں کے گہرے انضمام اور سکیورٹی اور فوجی تعاون پر مبنی امریکا کے ساتھ ہمارا پرانا رشتہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا اب قابل بھروسہ پارٹنر نہیں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ جامع مذاکرات کے ذریعے ہم اعتماد کو بحال کر سکیں، لیکن پیچھے کی طرف نہیں جانا پڑے گا۔کارنے نے وزیر اعظم کے طور پر اپنے پہلے بین الاقوامی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اور بھی بہت کچھ کرنے کو ہےاور اسی لیے میں نے کینیڈا کے دوست اور اتحادیوں فرانس اور برطانیہ جانے کا انتخاب کیا جو دو دیرینہ اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577116

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں