نیویارک ۔ 9 مئی (اے پی پی) امریکا میںگن کلچر اور تشدد آمیز اقدامات کے خلاف لوگوں نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہریوں نے نیوریاک کی سڑکوں پر ریلی نکال کر پورے ملک سے گن کلچر، فائرنگ اورتشدد آمیزاقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اس ریلی میں بڑی تعداد میں والدین اور عام شہریوں نے حصہ لیا ۔ مامز ڈیمانڈایکشن نامی گروپ کی جانب سے اس ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا ، تنظیم امریکا میں گن کلچرکے خاتمے کے لئے قانون میں اصلاحات کا مطالبہ کررہی ہے ۔