نیویارک۔ 19 جنوری (اے پی پی) امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے، ہزاروں فلائٹس منسوخ کر دی گئیں نطام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو انگلینڈ سمیت کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور ان دنوں 18 انچ فی گھنٹہ برفباری ہو رہی ہے جس کے باعث زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا …
امریکا میں برفانی طوفان ست تباہی، 18 انچ فی گھنٹہ تک برف باری،ہزاروں فلائٹس منسوخ، تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

مزید خبریں
نیویارک۔ 19 جنوری (اے پی پی) امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے، ہزاروں فلائٹس منسوخ کر دی گئیں نطام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو انگلینڈ سمیت کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور ان دنوں 18 انچ فی گھنٹہ برفباری ہو رہی ہے جس کے باعث زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے ، ہزاروں پر وازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نیو انگلینڈ کے مشرقی حصے میں برف باری سے پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ”برفانی بم“ طوفانوں اوربارشوں سے کہیں خطرناک ثابت ہوا ۔ شدید سردی کی ایک لہرہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔سکول کالج تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کار سواروں کو گھروں سے نکلتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی۔








