امریکا میں خام تیل کے نرخ 2 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ چار سال کی بلند ترین سطح پر

نیویارک ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث سپلائی میں کمی کا امکان اور میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے نئے معاہدے پر اتفاق ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 2.25 ڈالر (2.7 فیصد) بڑھ کر 85.45 ڈالر فی بیرل رہے جو نومبر 2014 ءکے بعد بلند ترین سطح ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.05 ڈالر اضافے کے ساتھ 75.30 ڈالر فی بیرل طے پائے۔