امریکا میں سات کروڑ 80 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیئے

نیویارک ۔4نومبر (اے پی پی):امریکا میں 7 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز نے 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے۔ امریکا کی فلوریڈ سٹیٹ یونیورسٹی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق چار کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے پولنگ سٹیشنز پر جاکر اور تقریباً تین کروڑ 53 لاکھ ووٹرز نے بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالے۔ امریکا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تقریباً 16 …

نیویارک ۔4نومبر (اے پی پی):امریکا میں 7 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز نے 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے۔ امریکا کی فلوریڈ سٹیٹ یونیورسٹی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق چار کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے پولنگ سٹیشنز پر جاکر اور تقریباً تین کروڑ 53 لاکھ ووٹرز نے بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالے۔

امریکا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تقریباً 16 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ قبل از وقت ووٹ کاسٹ کئے جانے کے حوالے سے سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریاست ٹیکساس میں 8.9 ملین ریکار کیا گیا۔ریاست فلوریڈا (8.1 ملین)، کیلیفورنیا (7.6 ملین)، شمالی کیرولینا (4.4 ملین) اور جارجیا (4 ملین) ووٹوں کےساتھ باالترتیب دوسرے، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والےصدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کی طرف سے کملا ہیرس سربراہ مملکت کے عہدے کے لیے مدمقابل ہیں۔