امریکا میں سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی،

نیویارک ۔ 03 فروری (اے پی پی) امریکا میں سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی جبکہ مکئی میں استحکام رہا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویابین کے مارچ کے لیے سودے 5.25 سینٹ کم ہوکر 9.80 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔ساف ریڈ ونٹر گندم کے سودے 2 سینٹ کم ہوکر 4.49 ڈالر فی بشل طے پائے۔ہارڈ ریڈ ونٹر گندم کے مارچ کے لیے سودے 0.25 سینٹ کمی کے ساتھ 4.67 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 3.62 ڈالر فی بشل کی سطح پر فلیٹ رہے۔