امریکا میں سویابین وگندم کے نرخوں میں اضافہ،مکئی میں کمی

نیویارک ۔ 17 نومبر (اے پی پی) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے باہمی کوششیں ہیں۔دیگر اجناس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ اور مکئی میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے میں سویابین کے جنوری کے لیے سودے 4.25 سینٹ بڑھ کر 8.93 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے دسمبر کے لیے سودے 2.25 سینٹ …

نیویارک ۔ 17 نومبر (اے پی پی) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے باہمی کوششیں ہیں۔دیگر اجناس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ اور مکئی میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے میں سویابین کے جنوری کے لیے سودے 4.25 سینٹ بڑھ کر 8.93 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے دسمبر کے لیے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.08 ڈالر فی بشل کے قریب جبکہ مکئی کے دسمبر کے لیے سودے 2.25 سینٹ کم ہوکر 3.65 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔