نیویارک ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ ہفتوں کے دوران طلب میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں جنوری کے لیے قدرتی گیس کے سودے 9.5 سینٹ (3.6 فیصد ) اضافے کے ساتھ 2.738 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت موجودہ سطح 118.4 ارب مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 135.7 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔