امریکا میں مکئی و سویابین کے نرخوں میں اضافہ،گندم میں کمی

نیویارک ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکا میں مکئی کے نرخ پانچ سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ بارشوں کے باعث جنس کی کاشت میں تاخیر ہے، سویابین کے نرخوں میں اضافہ اور گندم میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے پر جولائی کے لیے سودے 8.25 سینٹ بڑھ کر 4.50 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے جولائی کے …

نیویارک ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکا میں مکئی کے نرخ پانچ سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ بارشوں کے باعث جنس کی کاشت میں تاخیر ہے، سویابین کے نرخوں میں اضافہ اور گندم میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے پر جولائی کے لیے سودے 8.25 سینٹ بڑھ کر 4.50 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے جولائی کے لیے سودے 5 سینٹ بڑھ کر 8.93 ڈالر فی بشل طے پائے۔سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے جولائی کے لیے سودے 0.25 سینٹ کم ہوکر 5.35 ڈالر فی بشل پر بند ہوئے۔

Leave a Reply