اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ جدید، ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کا خواب امن ، برداشت اور بین المذاہب وعقائد ہم آہنگی کے بغیرممکن نہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی، انتہاپسندی اورتاریکی کی قوتوں کو شکست دینے کیلئے عظییم قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنرسے خطاب کرتے …
امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری افطار ڈنر سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ جدید، ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کا خواب امن ، برداشت اور بین المذاہب وعقائد ہم آہنگی کے بغیرممکن نہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی، انتہاپسندی اورتاریکی کی قوتوں کو شکست دینے کیلئے عظییم قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مختلف مذاہب اورعقائد سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں نے مختلف مذاہب، عقائد، اورثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان امن،محبت ہم آہنگی اوریگانگت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے رحمتوں کے مہینے میں منعقدہ اس افطار ڈنر کی مہمان خصوصی امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی تھیں۔افطار ڈنرمیں مسلمانوں، مسیحیوں، بدھ مت، یہودی،سکھ اوردیگرمذاہب سے تعلق رکھنے والے معروف رہنماوں نے شرکت کی ،یہ تقریب بین المذاہب و عقائد ہم آہنگی کا ایک استعارہ رہی۔اس موقع پر مختلف مذاہب اورعقائد سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی زبانوں میں دنیا میں امن ،ترقی، خوشحالی اورہم آہنگی کی دعائیں مانگیں۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اجاگر کی اور کہاکہ پاکستان مختلف ثقافتوں اورعقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا وسیع المشرب معاشرہ ہے۔








