اقوام متحدہ ۔ 25 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے امریکا میں امیگریشن اور پناہ گزین کے عمل کے دوران مہاجرین اور پناہ گزین بچوں کی اموات کے بارے میں حال ہی میں شائع رپورٹ کو ’تشویشناک‘ بتایا ہے۔یونیسیف نے ایک بیان میں کہا، ”ہر بچہ، چاہے یہ کہیں کابھی ہو، محفوظ اورزیر سرپرستی ہونے کا اس کا حق ہے۔ حالانکہ ان معاملات کی باریکیاں …
امریکا میں پناہ گزین بچوں کی اموات پر عالمی ادارہ اطفال کا اظہار تشویش

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے امریکا میں امیگریشن اور پناہ گزین کے عمل کے دوران مہاجرین اور پناہ گزین بچوں کی اموات کے بارے میں حال ہی میں شائع رپورٹ کو ’تشویشناک‘ بتایا ہے۔یونیسیف نے ایک بیان میں کہا، ”ہر بچہ، چاہے یہ کہیں کابھی ہو، محفوظ اورزیر سرپرستی ہونے کا اس کا حق ہے۔ حالانکہ ان معاملات کی باریکیاں مختلف ہیں۔ ہر بچہ اپنے محفوظ مستقبل کی تلاش میں اپنے گھر کو چھوڑتا ہے“َ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی شکل میں آنے والے بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جانا چاہئے اور انہیں صحت اور دیگر ضروری سہولت دی جانی چاہئے۔ امریکی حکومت کی حراست میں پناہ گزین بچوں کی موت پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی جانچ اور ان کو تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔امریکی حکام نے بدھ کو بتایا کہ ال سلواڈور کی ایک 10 سالہ لڑکی کی گزشتہ سال سرحد ی حکام کے حراست میں لئے جانے کے بعد انتقال کرگئی تھی۔سرحدی حکام کے ذریعہ گزشتہ سال حراست میں 6اموات کی نشاندہی کی گئی ہے








