امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ بارے منفی تاثر دینے والے مجسمے نصب

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکہ بھر میں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے متنازعہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے منفی تاثر دینے والے مجسمے نصب کر دئے گئے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پوری قدوقامت کے حامل ان مجسموں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بے لباس اور پیٹ پر جھکی حالت میں دونوںہاتھ باندھے دکھا یاگیا ہے ، مجسمہ میں ان کے الجھے بکھرے …

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکہ بھر میں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے متنازعہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے منفی تاثر دینے والے مجسمے نصب کر دئے گئے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پوری قدوقامت کے حامل ان مجسموں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بے لباس اور پیٹ پر جھکی حالت میں دونوںہاتھ باندھے دکھا یاگیا ہے ، مجسمہ میں ان کے الجھے بکھرے زرد بال دکھائی دیتے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ مجسمے نیو یارک،سان فرانسسکو، لاس انجلس اور کلیو لینڈ میں نصب کئے گئے ہیں ۔ مجسمے نصب کرنے والے آرٹ گروپ ان ڈیکلائین کا کہناہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے متنازعہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا کبھی بھی صدر منتخب نہیں کیا جانا چاہیئے ۔

Leave a Reply