امریکا میں کورونا وائرس سےاموات 5 لاکھ62 ہزار ہو گئیں

70

واشنگٹن۔28مارچ (اے پی پی):امریکا میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ9 لاکھ17 ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 13 کروڑ 66 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔

اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30917130 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7006614 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکا کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 562012 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد27 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ23348504 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکا میں اب تک 136684688افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکا کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق نیو یارک میں اب تک 49928، نیو جرسی میں24382،کیلیفورنیا میں 58815، ٹیکساس میں 48039 اور فلوریڈا میں 33142 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔