امریکا نے ایک برس کے دوران ایک کروڑ نان امیگرینٹ ویزے جاری کیے،محکمۂ خارجہ

واشنگٹن ۔30نومبر (اے پی پی):امریکاکے محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا نے دنیا بھر میں مختلف ہنرمندوں، طلبہ اور دیگر شعبوں میں ایک کروڑ سے زیادہ ویزے جاری کیے ہیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ امریکا قانونی طریقے سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہےدنیا …

واشنگٹن ۔30نومبر (اے پی پی):امریکاکے محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا نے دنیا بھر میں مختلف ہنرمندوں، طلبہ اور دیگر شعبوں میں ایک کروڑ سے زیادہ ویزے جاری کیے ہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ امریکا قانونی طریقے سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہےدنیا بھر میں تقریباً نصف امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے گزشتہ وفاقی مالی سال یعنی اکتوبر 2022 سے ستمبر 2023 کے دوران ریکارڈ نان امیگرینٹ ویزے جاری کیے ہیں ۔

بیان کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران بیرونِ ملک سے آنے والے افراد نے امریکی معیشت میں سالانہ 239 ارب ڈالرز کا حصہ ڈالا جب کہ نو لاکھ 50 ہزار امریکی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ بیان کے مطابق زراعت سمیت دیگر شعبوں میں جہاں بہت کم امریکی ورکرز دستیاب ہیں،

امریکہ نے ریکارڈ 4لاکھ 42 ہزار غیر ملکیوں کو ویزے جاری کیے گئے جس سے نہ صرف غیر قانونی ذرائع سے امریکا آنے کی حوصلہ شکنی ہوئی بلکہ اس سے امریکہ میں ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکا نے ایک برس کے دوران ایئرلائنز اور شپنگ کریو کے 3 لاکھ 65 ہزار کارکنوں کو ویزے جاری کیے جس سے گلوبل سپلائی چین اور ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی۔