امریکا نے تائیوان کو ممکنہ طور پر ایف ۔16لڑاکا طیاروں کے لیے سرچ اینڈ ٹریک سسٹمز کی فروخت کی منظوری دے دی

70
تائیوان

واشنگٹن۔24اگست (اے پی پی):امریکا نے تائیوان کو ممکنہ طور پر ایف ۔16لڑاکا طیاروں کے لیے 500ملین ڈالر مالیت کے سرچ اینڈ ٹریک سسٹمز کی فروخت کی منظوری دے دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ محکمہ خارجہ نے تائیوان کو ممکنہ طور پر 500 ملین ڈالر مالیت کے انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم کے ساتھ ساتھ دیگر آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

پیناگان نے کہا کہ ان آلات کی مجوزہ فروخت اور مدد سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔پینٹاگون نے کہا کہ پرنسپل کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ہوگی جو ایف ۔16 لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے منظوری کے باوجود نوٹیفیکیشن میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں یا مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چین نے امریکا سے بار بار مطالبہ کیا ہے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں۔